پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ نے خط کے مسودے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(بیوروچیف)  سپریم کورٹ نے سوئز حکام کو لکھے جانے والے خط کے نئے مسودے کی منظوری دے دی اور خط کے مسودے کو عدالتی آرڈر میں شامل کردیا گیا، جس کے بعد مقدمے کی سماعت 14نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ آج جب سماعت شروع ہو ئی تو وزیرقانون فاروق نائیک نے سوئس حکام کولکھے جانیوالے خط کا نیا مسودہ پیش کیا۔ کیس کی سماعت جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ خط کے ڈرافٹ میں ہر دفعہ بہتری آتی ہے اور یہ بہتری ، آپکی کمٹمنٹ کا ثبوت ہے۔ بعد ازاں خط کے مسودہ کے جائزے کیلئے ججز کمراعدالت سے اپنے چیمبر چلے گئے اور سماعت میں15منٹ کا وقفہ کر دیا گیا۔بعد ازاں ججز دوبارہ کمرہ عدالت میں آئے اور جسٹس آصف کھوسہ نے خط کا مسودہ پڑھ کر سنایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک قیوم کا خط واپس لیا جارہا ہے اور ایسا سمجھاجائے کہ ملک قیوم نے کبھی خط لکھا ہی نہیں۔مسودے میں سربراہان ریاست،صدر مملکت کو مقدمات سے استثناکابھی ذکر ہے، اور سوئس کیسز پر پاکستانی کلیم بحال کرنے کا لکھا گیا ہے۔ عدالت نے خط کے ترمیمی مسودے کوتشہیر کی اجازت دیدی۔ اس موقع پر جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ آج کیا دن ہے، بدھ ، کم سدھ

یہ بھی پڑھیں  بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 94 پیسے کمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker