
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے دعوی کیاہےکہ خواجہ آصف کےخلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہدموجود ہیں۔ عمران خان نےدعوی کیاکہ خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ کےٹھوس شواہدموجودہیں ۔ عمران خان نے ان شواہد کی روشنی میں اپنی پارٹی کےرہنما عثمان ڈارکوچیئرمین نیب سےرابطےکی ہدایت جاری کردی ہے۔ عمران خان نے مزید کہاکہ منی لانڈرنگ سےمتعلق شواہدنیب کوفراہم کیےجائیں۔ ان کاکہناتھاکہ ملک کاپیسہ لوٹنےوالوں کااحتساب ضروری ہے۔