پاکستانتازہ ترین

خواجہ آصف مان گئے آج پی ٹی آئی کا بہت بڑا جلسہ تھا، مذاکرات کی دعوت بھی دے دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) خواجہ  آصف نے پی ٹی آئی جلسے کو بڑا شو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے میں لوگ بہت آئے اس سے انکار نہیں، تاہم عمران خان کی باتوں میں پہلے کی طرح آج بھی تضاد تھا، حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، آج سے ہی بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کے طاقت کے مظاہرے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ کرنا تحریک انصاف کا حق ہے، بڑی تعداد میں لوگ جلسے میں آئے اس سے انکار نہیں، لوگ تو انہوں نے الیکشن میں بھی جمع کئے تھے تاہم آج بھی عمران خان کی باتوں میں تضاد ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عمران کے بچے دوسرے ملکوں میں پڑھ رہے ہیں، ٹیرف کا فائدہ اٹھانے کیلئے ایک ایک گھر میں 3، 3 میٹر لگائے ہوئے ہیں، تحريک انصاف کا کوئی ممبر استعفیٰ دينا نہيں چاہتا، استعفیٰ دينا صرف حکومت کو دباؤ ميں رکھنے کيلئے تھا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت بڑے پن کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہے، مذاکرات پر يقين رکھتے ہيں، آج سے ہی بات چيت کا آغاز کر سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button