پاکستانتازہ ترین

بھارت نے سرحد پارکرنے کی کوشش کی تو نام و نشان مٹادیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ورکنگ باؤنڈری کے گاؤں کندن پور کا دورہ کیا اور بھارتی جارحیت سے شہید افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بھی سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی دہشت گردی سے زخمی افراد کی عیادت کی۔ وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثرہ سجیت گڑھ سیکٹر کے کندن پور گاؤں کا دورہ کیا اور شہدا کے لواحقین میں فی کس پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پرمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےخواجہ آصف نےبھارت کووارننگ دی کہ اگر سرحد پارکرنےکی کوشش کی گئی تو  بھارت کا نام و نشان مٹادیاجائےگا۔ اس سےقبل چئیرمین سینیٹ رضاربانی نےسی ایم ایچ اسپتال سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔ رضا ربانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ باؤنڈری پر معصوم بچوں اورخواتین پر بھارت نےگولے برسائے گئے۔ اقوام متحدہ بھارتی فوج کی دہشتگردی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے بھی زخمیوں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ چوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ بھارت یزید کی اولاد ہے۔ جو معصوم بچوں اور خواتین کو شہید کرکے اپنی اصلیت دکھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نارووال: دہشت گردی کا تدارک قرآن و سنت کے نفاذ کے فروغ میں ہے۔پیر سید منور حسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker