پاکستانتازہ ترین

آج پھر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسمبلیوں کو جعلی کہا گیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایوان بالا میں کھڑے ہوکر کہا کہ آج پھر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسمبلیوں کو جعلی کہا گیا ہے جس پر حکومتی اراکین اسمبلی سمیت ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف کیخلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے میاں نواز شریف کی موجودگی میں ہی گو نواز گو کے نعرے بھی لگادیئے ۔پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں مشترکہ اجلاس کے دوسرے سیشن میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کھڑے ہوکر کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسمبلیوں کو جعلی کہا گیا ہے جس پر حکومتی اراکین سمیت ایم کیو ایم کے اراکین نے تحریک انصاف کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا پارٹی معافی مانگو گو عمران گو جبکہ دوسری جانب ایم کیو ایم نے گو عمران گو کے ساتھ گو نواز گو کے نعرے بھی لگادیئے جبکہ وزیراعظم نواز شریف اس دوران غصے سے دائیں بائیں دیکھتے رہے اس کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اراکین نے بھی تحریک انصاف کے اسمبلی میں آنے کی مخالفت کی ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر ضلع بھر میں امن وامان بر قرار رکھاجائے گا . حسن اسد علوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker