پاکستانتازہ ترین

لاہور: وزراء کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی، ن لیگ کا عدالت جانے کا عندیہ

لاہور (مانیٹرنگ سیل) این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں وزراء اور اراکین اسمبلی کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی قبول نہیں، مسلم لیگ نون نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کیخلاف عدالت جانے کا عندیہ دے دیا۔ این اے 120 ضمنی الیکشن میں وزراء اور ارکان اسمبلی کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کی گئی، مسلم لیگ نون نے الیکشن کمیشن سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ رائے ونڈ میں ہونے والے اجلاس میں انتخابی حکمت عملی بھی طے کی گئی، میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے عدلیہ مخالف تقاریر پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے بیٹے اسد جونیجو نے بھی رائے ونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر نواز شریف نے جلد سندھ کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!