تازہ ترینعلاقائی

سعد رفیق کا عمران خان سے پی ٹی آئی کی قیادت چھوڑنے کا مطالبہ

لاہور (نامہ نگار) خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے پارٹی قیادت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا، وفاقی وزیر کہتے ہیں انکوائری کمیشن کی رپورٹ نے سازشی سیاست کو ملیا میٹ کردیا، پی ٹی آئی سربراہ اور ان کے سرپرست جمہوریت کو بلڈوز کرنا چاہتے تھے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انکوائری کمیشن کا قیام نواز شریف کا جراٴتمندانہ فیصلہ تھا، کمیشن کی رپورٹ نے سازشی سياست کو مليا ميٹ کرديا، عمران خان اور ان کے سرپرست جمہوريت کو بلڈوز کرنا چاہتے تھے۔ وہ بولے کہ جمہوريت گرانے کا شرمناک کھيل کھيلا گيا، قوم کو گمراہ کرنے پر تحریک انصاف معافی مانگے، پگڑياں اچھالنے والا شخص قوم کی قيادت کیلئے نااہل ہے، ثابت ہوگيا عمران خان صادق اور امين نہيں۔ انہوں نے عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت چھوڑنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  پیسے دے کر ووٹ خریدنا مکروہ کاروبار ہے، ضمیر فروشی کے اس کاروبار کو بند کرنا ہوگا، نواز شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker