پاکستانتازہ ترین

’’روٹھے ہوتم تو مناؤں کیسے‘‘ ن لیگ ذوالفقار کھوسہ کو منانے میں کامیاب

لاہور(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور دیگر رہنماء پارٹی کے ناراض رہنماء سردار ذوالفقار علی کھوسہ کو منانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ذوالفقار علی کھوسہ نے آج اپوزیشن لیڈر چودھری نثار خان، راجا اشفاق سرور اور رانا تنویر کے ہمراہ رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ذوالفقار کھوسہ کی جانب سے کھوسہ خاندان کے ساتھ ہونےوالی ناانصافیوں سے متعلق گلے شکوے کئے ئےتاہم نواز شریف ان کے تمام شکوے کو دور کرانے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات کے بعد ن لیگ کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا ہےکہ نواز شریف نے سردار ذوالفقار کھوسہ کی تمام غلط فہمیوں کو دور کردیا ہے جب کہ ذوالفقار کھوسہ نے بھی نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ذوالفقار کھوسہ کا کہنا ہےکہ انہوں نےمسلم لیگ ن کو نہیں چھوڑا تھا اور نہ ہی چھوڑیں گے اور آئندہ بھی سیاسی سفر ن لیگ کے ساتھ ہی جاری رکھیں گے۔ یادرہے یکم اگست کو ذوالفقار علی کھوسہ نے ان کے بیٹے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کےخلاف کیس میں پارٹی کی جانب سے معاونت نہ کرنےپر پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جب کہ 3 اگست کو ان کے بیٹے دوست محمد کھوسہ بھی مستعفی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  مقبوضہ کشمیرکے شہریوں نےباندھ لیئےسر پر کفن

یہ بھی پڑھیے :

2 Comments

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker