پاکستانتازہ ترین

ن لیگ کے سردار سیف الدین کھوسہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

saifلاہور (نمائندہ پاک نیوز) شہباز شریف کے مشیر سردار ذولفقار کھوسہ کے بیٹے اور سابق وزیر اعلیٰ دوست محمد کھوسہ کے بھائی سیف الدین کھوسہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ جیسے جیسے ملک میں الیکشن کا ماحول بنتا جا رہا ہے ۔۔ ویسے ہی سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھتا جارہا ہے۔ مختلف سیاسی پنچھی گھونسلے تبدیل کر رہے ہیں ۔۔ اور سیاسی جماعتیں اپنا پلہ بھاری کرنے میں مصروف ہیں ۔۔ گورنر پنجاب کے بیٹوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے جہاں پی پی کو گلوکوس ملا ہے وہیں آج نواز لیگ کے رہنما سردار سیف الدین کھوسہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت جنوبی پنجاب میں ن لیگ کے لیے دھچکے سے کم نہیں۔ سابق لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانا ان کا مطالبہ ہے اور  نواز لیگ اس معاملے پر سنجیدہ نہیں۔    سردار سیف الدین کھوسہ این اے ایک سو تہتر سے نوازلیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ پنجاب حکومت کے مشیر سردار ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کے بھائی ہیں۔ ان کی پارٹی سے علیحدگی نواز لیگ کے لیے ایک بڑا دھچکہ ہے۔   سیف الدین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر پی پی رہنما فریال تالپور، قمر زمان کائرہ، جہانگیر بدر اور دیگر بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  خواجہ سلمان رفیق کا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ڈسکہ اچانک دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker