پاکستان

لاہور:سیاسی سوداگر صوبائی تعصب پھیلا رہے ہیں،گورنر پنجاب

لاہور(نامہ نگار) گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومت میں ہوتے ہوئے ہڑتال کی کال دینا، اشتعال انگیزی پھیلانا، سرکاری املاک اور جانوں کو نقصان پہنچانا بغاوت کے مترادف ہے۔پنجاب اسکواش کمپلیکس لاہور میں نیشنل ڈیف اسکواش چیمپئن شپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ اس حکومت کا پیدا کردہ بحران نہیں 1996 میں بے نظیر بھٹو کی حکومت بجلی بر آمد کرنے کی اہلیت رکھتی تھی۔ 35 برسوں سے پنجاب میں حکومت کرنے والوں نے بجلی کی پیداوار کے لیے کون سے ڈیم بنائے۔ گورنر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سیاسی سوداگر صوبائی تعصب پھیلا رہے ہیں ماضی میں انہی رویوں سے ملک دو لخت ہوا۔ ان کی کوئی باری نہیں آنے والی انتخابات میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں  وفاق کا موٹروے پولیس میں مزید ساڑھےتین ہزارنئی بھرتیاں کرنے کافیصلہ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوسمری ارسال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker