قصور(بیورو رپورٹ)کھڈیاں خاص کے نواح دوست پورہ سٹاپ کے قر یب درجن سے زائد مسلح افراد نے اہل خا نہ کو یرغما ل بنا کر زیورات ، نقدی ، پا ر چا ت وغیرہ ما لیت 30,00,000/- روپے کے چھین کر لے گئے۔واقعات کے مطا بق گزشتہ رات گئے عبد الرشید جو ئیہاور اپنے بھا ئی محمد صد یق اپنے اہل خا نہ کے ہمراہ اپنے اپنے گھر وں میں سو ئے ہو ئے تھے ۔ دو نا معلو م افرا د دیوار پھلا نگ کر گھر میں داخل ہو ئے اور با ہر کا گیٹ کھول دیا جس سے درجن سے زائدمسلح افراد مکا ن میں داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر اہل خا نہ کو یر غما ل بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور چا بیا ں لے کر دونوں کے علیحدہ علیحدہ مکانوں کی تلا شی لے کر پندرہ تولے زیور ، پندرہ لا کھ روپے نقدی،کھر کے بستر ، دو عدد موٹر سائیکل اور دیگرسامان وغیرہ کل ما لیت 30,00,000/- روپے چھین کر دھمکیا ں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے ۔پولیس نے ڈاکوں کی تلا ش شر وع کر دی ۔
یہ بھی پڑھیے :
زاہد حامد سے وزارت قانون کا قلمدان واپس لے لیا گیا
جون 22, 2013