تازہ ترینعلاقائی

حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کو تباہ و برباد کردیا،خرم دستگیر

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ایم این اے خرم دستگیر خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہے حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کو تباہ و برباد کردیا 17نومبر ملک پر قابض کرپٹ ٹولہ کیخلاف عوامی ریفرنڈم کا دن ہوگا حلقہ پی پی 92کے غیور عوام مسلم لیگ ن کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکے مخالفین کو شکست سے دوچار کردینگے روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر عوام سے ووٹ لینے والے اب اقتدار میں نہیں آئینگے آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے اور ضمنی انتخابات کے بعد آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں کلین سویپ کرکے اپنی حکومت بنائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ روڈ پر مسلم لیگ ن کے محمد امین بٹ کے دفتر میں کارکنوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں مرغوب احمد،پی پی 92کے امیدوار محمد نواز چوہان،محمد امین بٹ،عامر سہیل بٹ و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر حلقہ پی پی 92نوشہرہ روڈ کے عوام کی بڑی تعداد نے ن لیگی امیدوار محمد نواز چوہان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں  توہین عدالت ايکٹ ميں ترميم کیخلاف سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker