پاکستانتازہ ترین

گوجرانوالہ: نبیء کریم ﷺ کی ذات با برکت قرآن پاک کا عملی نمونہ ہے،خرم دستگیر

downloadگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نبیء کریم ﷺ کی ذات با برکت قرآن پاک کا عملی نمونہ ہے،سر کار دوعالم ﷺ کی ساری حیات طیبہ حق وصداقت سے کی روشنی سے منور ہے،آپ ﷺ کا بہتر امتی بن کر ہی ہم اچھے پاکستانی بن سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں منعقدہ سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نبی ء رحمت ﷺ نے اپنی زبان مبارک سے کبھی کوئی ایک بات بھی ایسی ادا نہیں کی جس پر انہوں نے عمل نہ کیا ہو،حب نبیﷺ کا تقاضا ہے کہ آپﷺ کی حدیث ہمارے کردار میں نظر آنی چاہیے، آج مسلمانوں کی بے عملی کی وجہ سے اسلام دشمنوں کے پاس ہمارے خلاف بے پناہ مواد موجود ہے،اسلام دشمنوں کی سازشوں اور گستاخیوں کا بہترین جواب ہم باعمل مسلمان بن کر ہی دے سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جیل میں بند قیدیوں پر اس وقت آزمائش کا وقت ہے،وہ نبیء پاکﷺ کا دامن تھام لیں اور عہد کریں کہ جیل سے آپ ﷺ کا سچا امتی بن کر نکلیں گے۔اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل ملک ضیا ء الدین،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سٹی توفیق احمد بٹ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل حافظ عزیز اللہ ،نمائندہ جنگ کاشف صابر خا ن نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں آصف مغل،ذیشان میراور دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  وکلا آپے سے باہر، پی آئی سی پر دھاوا، ہسپتال میدان جنگ بن گیا، پولیس گاڑی نذر آتش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker