پاکستانتازہ ترین

خورشیدہ شاہ کا الیکشن کمیشن ارکان سے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن کے ارکان سے استعفی کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں ایم کیوایم کو کنویں میں نہ دھکیلاجائے،حکومت ایم کیوایم سے مذاکرات کرکےاسےقومی دھارےمیں شامل رکھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی بھی الیکشن کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کے معاملے پرتحریک انصاف کی ہمنوا بن گئی۔ اسلام آباد میں میڈیا سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن ارکان سے استعفیٰ کامطالبہ کردیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو کنویں میں نہ دھکیلاجائے،حکومت ایم کیوایم سے مذاکرات کرکے اسے قومی دھارےمیں شامل رکھے۔ اس کے علاوہ انہوں نےعمران خان کو بھی پارلیمنٹ میں رہتےہوئے کردار ادا کرنے کی صلاح دی۔ انکاکہناتھاکہ پارلیمنٹ موجود ہے،لہذا تمام تحفظات پارلیمنٹ میں زیرِ بحث آنے چاہیئے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ شفاف تحقیقات کے بغیرلوگوں کوغدار قرار دینے کاسلسلہ بند کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : کیا گروپ بند ی کا شکار پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ میں اپنا مقام بنا سکے گی؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker