پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کے لیے بہتر ہے اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کرلیں، خورشید شاہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سڑکوں کی سیاست سے گریز چاہتی ہے۔ وزیر اعظم کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے لیے غیر جانبدار ارکان کا تقرر ہونا چاہیئے۔ حکومت ہر بات کو سازش کہہ کر ٹال نہیں سکتی۔ اگر ٹی او آر مذاکرات ناکام ہوئے تو فیصلہ پارٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر کے لیے نام پہلے ہی بھجوا چکی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے ارکان مکمل طور پر آزاد اور بالکل غیر جانبدار ہوں۔ ٹی او آرز کے معاملے پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سڑکوں کی سیاست سے گریز چاہتی ہے۔ وزیر اعظم کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اپوزیشن کے ٹی او آرز تسلیم کرلیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button