پاکستانتازہ ترین

نواز حکومت نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے:خورشید شاہ

سکھر(مانیٹرنگ سیل) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے ہیں ۔ ان کو کسی کا کوئی خوف نہیں ۔اس ساری صورتحال میں ن لیگ کے 25ایم این ایز بھرے بیٹھے ہیں۔ سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ میگا کرپشن کا منصوبہ ہے اس کی لاگت22سے 65ارب روپے پر چلی گئی۔اب نیلم پراجیکٹ میں بھی کھربوں کی کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں۔ وقت ہی بتائے گا کہ کس منصوبے میں کتنی کرپشن کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بھیک مانگ کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی جاتی ہے۔ عمران خان کی اپنی جماعت ہے وہ اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام سے رجوع کرنے کا مطلب اسلحہ اٹھانا یا بغاوت نہیں۔ پارلیمنٹ میں سپیکر کے کردار کو اہمیت دینا ہوگی۔ چادر اور چار دیواری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میں نے کئی بار کہا کہ ن لیگ کی آستینوں میں سانپ ہیں لیکن ان کو کوئی بات سمجھ ہی نہیں آتی۔ ملیر کی نشست پیپلز پارٹی کی ہی تھی اور ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button