پاکستانتازہ ترین

آزادی مارچ کیلئےنہ گرفتاریاں کی جائیں نہ رکاوٹیں لگائیں،خورشیدشاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی وجوہات کی بنا پر اپنا لانگ مارچ ملتوی نہیں کرسکتے۔ ہم حکومت نہیں سسٹم کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کو حالات قابو میں رکھنے کیلئے گرفتاریوں اور رکاوٹیں پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفت گو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کا حل نکالا جاسکتا ہے مگر حکومت کو بڑے دل کا مظاہر کرنا ہوگا۔ عمران خان کو اسلام آباد آنے دیا جائے۔ آزادی مارچ کیلیے رکاوٹیں نہ پیدا کی جائیں اور نہ ہی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔  انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آنے کے بعد مذاکرات کا راستہ کھلا ہوگا۔ اگر مار پیٹ کے بعد بھی وہ آئے گا تو مذاکرات کا راستہ بھی بند ہو جائے گا۔ افراتفری پیدا ہو جائے گی۔ سماء

یہ بھی پڑھیں  پی آئی اے کو جان بوجھ کر تباہ کیا جارہا ہے، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker