پاکستانتازہ ترین

سعودی عرب نے ضمانت پر مثالی تحفہ دیا ،گینز بک میں شامل ہونا چاہئے: خورشید شاہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں حزبِ اختلافات سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے ملنے والا 1.5 ارب ڈالر کا تحفہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا چاہئے، دنیا کی تاریخ میں ایسے تحفے کی مثال نہیں ملتی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں تحفہ ہے ،دوسری طرف کہتے ہیں وزیراعظم کی ذاتی ضمانت پر ملے حالانکہ گفٹ کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی، ایک جھوٹ چھپانے کیلئے 100جھوٹ بولنے پڑ رہے ہیں۔ وزیراطلاعات پرویز رشید کے مزید خوش خبریاں سنانے کے بیان پر شکر گزار ہیں لیکن خدارا 1.5 ارب ڈالر کی ڈیل جیسی خوش خبریاں نہ سنائیں۔اسلام آباد کی عدلت میں دہشت گردی کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کچہری حملے پر وزیر داخلہ نے غیر ذمہ داری کی انتہاءکر دی ، ایوان کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی گمراہ کیا۔ وزیرداخلہ نے جج کی ہلاکت کی ذمہ داری گارڈ پر ڈال کر کس کی خدمت کی؟ وزیر داخلہ خود سوچ سمجھ کر اپنے بارے میں فیصلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کےآنے تک ایوان میں نہیں آئیں گے، خورشید شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker