اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک کے نئے وزیراعظم کا چناؤ بائیس جون کو کیا جائے گا۔وفاقی وزیر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں سیکرٹری قومی اسمبلی سے ملاقات کےبعد میڈیا کو بتایا کی قومی اسمبلی کا اجلاس جمع کی شام ساڑھے پانچ بجے طلب کیا گیا ہے جس میں نئے وزیر اعظم کا چناؤ عمل میں لایا جائے گا اور جس کے لیے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی کل جمع کرائے جا سکیں گے۔ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کا نامزدگی کا اختیار اتحادی جماعتوں نے صدرآصف علی زرداری کو دے دیا ہے۔