پاکستانتازہ ترین

ناصر اسلم زاہدکو نگراں وزیراعظم بنانے پر اتفاق نہیں ہوا،خورشید شاہ

اسلام آباد(بیوروچیف)  وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ لیگ نے نگراں وزیراعظم کیلئے کوئی نام نہیں دیا ، جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہدکو نگراں وزیراعظم بنانے پر کوئی اتفاق نہیں ہوا، اسلام آبادمیں میڈیا سے گفت گو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ معلوم نہیں نگراں حکومت انتخابات کرانے کااعلان کب کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ حکم دے تو ملک میں دوہفتے میں حلقہ بندیاں کرادینگے تاہم حلقہ بندیاں پورے ملک میں ہونی چاہئیں اور یہ حلقہ بندیاں لسانی بنیاد پر نہیں ہونی چاہئیں۔کالا باغ ڈیم کا مسئلہ سیاسی لوگوں نے حل کرنا ہے ،اس ایشو کو خوامخواہ مسئلہ بنایا جارہا ہے تاکہ نفرتیں بڑھیں،کالا باغ ڈیم پرمشترکہ مفادات کونسل کااجلاس بلانے کی ضرورت نہیں۔احتساب بل پر ن لیگ سے بات ہوئی ہے،اتفاق رائے کی کوشش کر رہے ہیں،اس بل کو افراتفری میں منظور نہیں کرانا چاہتے۔وفاقی وزیر کا دوہری شہریت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ دہری شہریت کا بل منظور کرانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد میں نماز ادا کی جاسکتی ہے، صدر پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker