تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:جعلی خواجہ سراؤں کی یلغار لمبی دیہاڑیاں لگنے لگیں حقیقی خواجہ سراء وں کا شدید احتجاج

چنیوٹ (بیورو رپورٹ)جعلی خواجہ سراؤں کی یلغار لمبی دیہاڑیاں لگنے لگیں حقیقی خواجہ سراء وں کا شدید احتجاج جعلی خواجہ سراؤں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق امین پور بنگلہ کے خواجہ سراؤں ،گوری اور ناز وغیرہ نے اہم انکشاف کیا ہے کہ ہمارے علاقہ میں خواجہ سراؤں کے روپ میں لڑکے عورتوں والے کپڑے پہن کر دیہاتوں کے اندر سادہ لوح عورتوں سے مال بھی بنا رہے ہیں اور مال دار لوگوں کے گھروں کی نشاندہی کر کے چوری بھی کرواتے ہیں جبکہ دوسری طرف سادہ لوح دیہاتی عورتوں کی عزتوں سے بھی کھیلتے ہیں جب کہ اصل خواجہ سرا ہم ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم امین پور بنگلہ کے ہی رہائشی ہیں جب کہ جو لوگ خود کو خواجہ سرا کہتے ہیں وہ دراصل مٰن مر د ہیں اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کر نہ صرف جرائم کرتے ہیں بلکہ ان کی عزتیں بھی غیر محفوظ ہیں امین پور بنگلہ اور اس کے گرد ونواح میں کئی ایسے افراد دیکھے گئے ہیں جو حقیقی خواجہ تو دور کی بات وہ ہیں ہی مرد لیکن وہ ہماری روزی روٹی کو بند کر نے پر تلے ہو ئے ہیں گوری نے اس سلسلہ میں امین پور کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سابق تحصیل اپوزیشن لیڈر سید نور الحسن شاہ کے آفس میں بھی ان سے ملاقات کی اور ان سے یہی درخواست کی کہ وہ ان ’’غیر خواجہ سراء ‘‘عناصر کے خلاف کاروائی کریں اور ایسے لوگوں کو امین پور سے باہر نکلوائیں سید نور الحسن شاہ نے اپنی مہر اور تصدیق کے ذریعے گوری کو حقیقی خواجہ سراء قرار دیا ہے امین پور کی سیاسی و سماجی حلقوں نے ایسے تمام خواجہ سراؤں کو امین پور چھوڑنے کی ہدایت کر دی جو خواجہ سراؤں کا روپ تو دھارے ہوئے ہیں مگر حقیقت میں مرد ہیں ۔گوری اور ناز وغیرہ نے جعلی خواجہ سراؤں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نمک ہلال وفادار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker