تازہ ترینکالمملک ساجد اعوان

کیا خاک بد لے گا پاکستان

sajid awan11مئی کو الیکشن کااعلان تو کردیاگیا لیکن ہو گا کیا میرے خیال میں کچھ نہیں ہوگا جس طرح کے حالا ت جارہے ہیں اگر یہی لوگ دوبارہ برسراقتدارآگئے تو بہت بُرا ہوگا ان دنوں عوام جس عذاب سے گزررہی ہے وہ ہے لوڈشیڈنگ مگر کیا کریں عوام کے پاس بھاگنے کا بھی کوئی راستہ نہیں ہے ہمارے ملک پاکستان کو اس طرح برباد کردیاگیا جس کی دنیامیں مثال نہیں ملتی یہ ملک ایسے چوروں کے ہاتھ لگ گیا ہے جس کا عوام کو سب پتہ ہے اگر کوئی آپ کے ساتھ با ربار زیادتی کرے گا تو آپ یقیناًاس سے چھٹکاراحاصل کرنے کی کوششیں کریں گے مگر ہمارے ہاں حکومتی عہدیداروں کے پاس ایسی گیدڑ سنگی ہے جس کی وجہ سے عوام ایک بار پھر وہی غلطی کرنے جارہی جو پانچ سال پہلے کی تھی میں کسی کی طرف اشار ہ نہیں کرتالیکن اپنے حلقہ NA-61اور PP-23کا ذکر نہ کروں تو بات ادھوری رہ جائے گی NA-61میں ہمارے MNAسردارممتاز ٹمن اور PP-23میں ملک ظہور انورصاحب تھے جو اس وقت ایک بار پھر پانچ سال مکمل ہونے کے بعد پھر ٹکٹ لینے کی لائن میں ہیں کیا نوجوان نسل مرگئی ہے اگر یہی لوگ دوبارہ الیکشن لڑیں تو میرے خیال میں الیکشن کی ضرورت ہی نہیں ہے آج دن تک انہوں نے عوام کے پلیٹ فارم پر کبھی بات نہیں کی مسائل اتنے ہیں کہ ذکر کرو تو کاغذ ختم ہوجائے گا لیکن مسائل ختم ہونے کانام ہی نہیں لیں گے سب سے بڑے مسائل تعلیم اور صحت ہیں انہوں نے کیا کیا 2007ء کا بنا ہوا ترحدہ کالج بھوت بنگلہ کا سماں پیش کررہاہے اور کئی سکول اپنی صدی مکمل کرنے والے ہیں وہ ابھی تک پرائمری سے مڈل نہ ہوسکے NA-61میں کوئی کوئی کام کا ہسپتال نہیں ہے جس سے غریب عوام اپنا فری علاج کرواسکے اورایمرجنسی کی صورت میں عوام کو اپنی مددآپ کے تحت کچھ نہ کچھ کرناپڑتاہے اگر ایک بارپھر عوام انکو ووٹ دے کر کامیاب کرواتی ہے اور عوام سے بڑا منافق کوئی نہ ہوگا اوراپنے مسائل پید اکرنے کے ذمہ دار NA-61کی عوام ہوگی بات کہاں سے کہاں نکل گئی اس وقت ہم جس دورسے گزررہے ہیں پوری پوری رات بجلی نہیں ہوتی بچوں اور بزرگوں کا جینا حرام کردیاگیاہے دفتروں کے کام رک گئے ہیں اور یہ عوام اب سڑکوں پر آچکی ہے جس عوام کے گھر میں روٹی اور سالن بنانے کے لئے گیس نہ ہو اور وہ تندوروں پر لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر روٹیاں خریدیں کیا خاک بد لے گا پاکستان میری عوام سے اپنے ان چند الفاظ کی وساطت سے درخواست ہے کہ خدارا برادری لیول کے ووٹ کو ختم کردواور اپنے ووٹ کا غلط استعمال نہ کرو جو کہ آپ کئی سالوں سے کرتے آرہے ہو۔note

یہ بھی پڑھیں  انکوائری کمیشن، ریٹرننگ افسران نے ق لیگ کے الزامات مسترد کردیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker