پاکستانتازہ ترین

ملک میں گھمبیرمسائل کاحل صرف اورصرف پرویزمشرف کےپاس ہے،کرن صباء

kiran sabaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ملک میں گھمبیر مسائل کا حل صرف اور صرف جنرل(ر)پرویز مشرف کے پاس ہے ۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کی ضلعی صدرکرن صباء نے گذشتہ روز اپنے مرکزی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی ‘لاقانونیت ‘اقرباپروری ‘بیروزگاری اور بدامنی نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے اور رسہی سہی کسر ظالم حکمرانوں نے گیس اور بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے پوری کر دی ہے ۔کرن صباء نے کہا کہ حکمران ایسے اقدامات کر کے پسے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انہیں تکلیف دے رہے ہیں اور ان سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سال حکومت میں رہنے اور ملک کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد بھی حکمران دوبارہ اقتدار کے خواہش مند ہیں ۔حکمرانوں نے اربوں روپے کی کرپشن کر کے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے ۔ ملکی اور غیر ملکی اداروں نے حکومتی کرپشن کے حقائق پیش کیے ہیں ۔صدر زرداری کی مفاہمتی پالیسی دراصل مل جل کر ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے کیلئے ہے ۔ پہلے ’’لڑاؤ اور حکومت کرو‘‘ کے اصول پر عمل پیرا یہ حکمران اب کھلاؤ اور حکومت کرو کے فارمولے پر کار بند ہیں ۔ موجودہ حکمرانوں نے ملک کے وسائل کو اتنی بے دردی سے تباہ کیا ہے کہ ملک کے تمام اہم ادارے اندر سے پوری طرح کھوکھلے ہو چکے ہیں ۔ اسٹیل مل ‘ریلوے ‘پی آئی اے سمیت متعدد ادارے حکومتی لوٹ کھسوٹ کے باعث جاں بلب ہیں اور ان اداروں میں کام کرنیوالے مزدوروں کی کوئی پرسان حال نہیں رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:حکمرانوں نے قومی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،حاجی رمضان امیدوار جماعت اسلامی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker