پاکستانتازہ ترین

آئندہ الیکشن میں آل پاکستان مسلم لیگ جنرل(ر)پرویز مشرف کی قیادت میں کلین سویپ کریگی،کرن صبا

kiran sabaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) آئندہ الیکشن میں آل پاکستان مسلم لیگ چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ جنرل(ر)پرویز مشرف کی قیادت میں کلین سویپ کریگی ۔موجودہ حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بے تحاشا مہنگائی کے ذریعے عوام کی چمڑی اتارنے کا تہیہ کر رکھا ہے جبکہ ملک لوٹو اور مال بناؤ حکمرانوں کا ایجنڈا بن گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کی ضلعی صدر کرن صباء نے اپنے مرکزی دفتر میں کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے کرپشن ‘لوٹ ‘کھسوٹ ‘لاقانونیت اور لوڈ شیڈنگ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں ۔ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملک سنگین بحران سے دو چار ہے جبکہ اس بحران میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے ‘عوام حکمرانوں سے بے زار ہو چکے ہیں اور عوام کی طرف سے حکمرانوں کو بددعائیں دی جا رہی ہیں ۔کرن صباء نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد جنرل(ر)پرویز مشرف ہی کی طرف لگی ہوئی ہیں ۔الیکشن میں عوام کی طرف سے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں سے الیکشن ‘مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کا حساب لیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈھونڈوگے ہمیں ملکوں ملکوں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker