تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:پیپلزپارٹی نے قومی اداروں کوناقابل تلافی نقصان پہنچا کران کااستحقاق مجروح کرڈالا، کرن صباء

kiran sabaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی نے قومی اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا کر ان کا استحقاق مجروح کر ڈالا ‘ایوان صدر کو مفاہمت نہیں پیپلز پارٹی کے اقتدار کو بچانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ایوان صدر کی مفاہمت’’کھاو اور کھانے دو ‘‘ کے اصولوں پر مبنی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر آل پاکستان مسلم لیگ کی ضلعی صدر کرن صباء نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور ان کے حواریوں کی ساری سیاست خود بھی کھاؤ اور دوسروں کو بھی کھلاؤ کے گرد گھوم رہی ہے ۔ انہوں نے کبھی کسی نظریئے یا اصول کی بنیاد پر تعلقات کو ترجیح نہیں دی ۔ پیپلز کی قیادت اس وقت سخت ذہنی تناؤ کی کیفیت سے دو چار ہے ۔اگر اکیلے انتخابات میں حصہ لیتی ہے تو کارکردگی نہیں اور انتخابی اتحاد بنانا چاہتی ہے تو کوئی اس کیساتھ آنے کو تیار نہیں ۔کرن صباء نے کہا کہ ناقص کارکردگی کے باعث حکمران عام انتخابات کی واضح تاریخ دینے سے گریز کر رہے ہیں ۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کیساتھ آئے روز عام انتخابات کے حوالے سے افواہوں کا بازار گرم کر دیا جاتا ہے تاکہ عوام گومگوں اور ابہام میں رہیں ۔ ابہام پھیلانے والے عوام اور جمہوریت کے خیر خواہ نہیں ۔ عام انتخابات نوشتہ دیوار ہیں اور انہی میں پاکستان کا مستقبل اور عوام کی بہتری وابستہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کی گورنر اسٹیٹ بینک کو ایدھی کا خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker