تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:ملک گھمبیر مسائل کا شکار ہے، کرن صباء

kiran sabaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ملک گھمبیر مسائل کا شکار ہے اور بلند و بانگ دعوے کرنیوالے حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں ۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کی ضلعی صدر خواتین ونگ کرن صباء نے گذشتہ روز شاہین آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی ‘لاقانونیت ‘اقرباپروری ‘بیروزگاری اور بدامنی نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے اور رسہی سہی کسر ظالم حکمرانوں نے گیس اور بجلی کی بدترین طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے پوری کر دی ہے ۔کرن صباء نے کہا کہ حکمران ایسے اقدامات کر کے پسے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انہیں تکلیف دے رہے ہیں اور ان سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سال حکومت میں رہنے اور ملک کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد بھی حکمران دوبارہ اقتدار کے خواہش مند ہیں ۔حکمرانوں نے اربوں روپے کی کرپشن کر کے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے ۔ ملکی اور غیر ملکی اداروں نے حکومتی کرپشن کے حقائق پیش کیے ہیں ۔صدر زرداری کی مفاہمتی پالیسی دراصل مل جل کر ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے کیلئے ہے ۔ پہلے ’’لڑاؤ اور حکومت کرو‘‘ کے اصول پر عمل پیرا یہ حکمران اب کھلاؤ اور حکومت کرو کے فارمولے پر کار بند ہیں ۔ موجودہ حکمرانوں نے ملک کے وسائل کو اتنی بے دردی سے تباہ کیا ہے کہ ملک کے تمام اہم ادارے اندر سے پوری طرح کھوکھلے ہو چکے ہیں ۔کرن صباء نے کہا کہ ملک کی بربادی کے بدلے نام نہاد جمہوری حکومت کا پانچ سال پورا کرنا مہنگا سودا ہے حکومت نے موافق حالات سے محض فائدہ اٹھایا ہے وگرنہ بدترین حکمران کے پانچ سال کبھی پورے نہ ہوتے ۔

یہ بھی پڑھیں  قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا تعارفی اجلاس اختلافات کی نذر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker