تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:تعمیروترقی کاواویلا کرنیوالی حکومت کی کارکردگی صفرہے

kiran sabaگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تعمیر و ترقی کا واویلا کرنیوالی حکومت کی کارکردگی صفر ہے ‘جیالوں ‘متوالوں کو نوازا جا رہا ہے ۔ صوابدیدی عہدوں پر نااہل لوگوں کو تعینات کر کے عوامی حقوق پر شب خون مارا گیا ‘تمام ادارہ جات میں من پسند افراد کو تعینات کر کے عوام کیلئے انصاف کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارضلعی صدر خواتین ونگ آل پاکستان مسلم کرن صباء نے گذشتہ روز ورکر خواتین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا دور اقتدار ماضی کی تمام حکومتوں سے بدتر اور متعصبانہ رہا ہے ۔حکومت تعمیر و ترقی کی بجائے اقرباء پروری اور جیالا نوازی پر لگی ہوئی ہے جو باعث افسوس ہے ۔کرن صباء نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہے۔اور تمام ادارہ جات میں من پسند افسران کو تعینات کر کے مخالفین کی خفت مٹائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر روش نہ بدلی تو زیادہ وقت خاموش نہیں ر ہا جا سکتا اور نہ ہی کارکنوں کو کسی مفاد پرست ٹولے کے جبر اور ظلم کیلئے چھوڑا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:بجلی اور گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا دن رات کا سکون برباد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker