پاکستانتازہ ترین

بھارتی وزیر خآرجہ کی داتادربار اور مینار پاکستان پر حاضری

لاہور(نمائندہ خصوصی) بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا تین روزہ دورہ پاکستان کے آخری مرحلے میں لاہور میں مصروف دن گزارا ۔جہاں انہوں نےگورنرپنجاب اور وزیراعلیٰ سےملاقاتیں کیں۔ وہ داتا دربار،مینارپاکستان اور گورداوارہ صاحب بھی گئے ۔بھارتی وزیر خارجہ کا لاہور ائیرپورٹ پر وزیرمہمانداری چوہدری عبدالغفور نے پرتپاک استقبال کیا۔ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ مثبت اور تیز تر مذاکرات چاہتی ہے۔ انہوں نےگورنرسردار لطیف کھوسہ سے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ امورپر بات چیت کی گئی ۔ایس ایم کرشنا کا کہناتھا کہ پاک بھارت تعلقات سیاسی ادوار میں مستحکم ہوئے ۔ گورنر پنجاب نےکہا کہ۔دونوں ممالک کےعوام نفرت کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی وزیر خارجہ نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سےبھی ملاقات کی اس موقع پرایس ایم کرشنا نے کہا کہ باہمی تجارت سے دونوں ملکوں میں خوشحالی آئےگی،شہباز شریف نے کہا کہ ماضی کو بھلاکر نئی منزلوں کودیکھنا ہوگا۔ ویزہ پالیسی میں تبدیلیاں خوش آئند ہیں۔ایس ایم کرشنا نے داتادربارپر بھی حاضری دی ۔ وہ مینار پاکستان بھی گئے ،انہیں یادگار پر کندہ تاریخ کے بارے بریفنگ بھی دی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو میں ایس ایم کرشنا نے کہا کہ پاکستان آکر انہیں بہت خوشی ہوئی بھارت پر امن پاکستان کا خواہاں ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ مینارپاکستان سےگوردوارہ صاحب بھی گئے۔ جہاں انہیں بطورتحفہ تلوار پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اڈا گیمبر قومی شاہراہ سے ملحقہ سروس روڈ ،پاکپتن روڈ پرناجائز تجاوزات کی بھرمار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker