علاقائی

لاہور:کسان بورڈنے پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرکے بھرپورمزاحمت کرنے کا اعلان کردیا

لاہور ﴿سٹاف رپوٹر ﴾ کسان بورڈ پاکستان نے یکم فروری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والے مجوزہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اضافہ واپس ے اورزراعت کو تباہی سے بچائے۔اس ظالمانہ اقدام سے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ سردار ظفر حسین خان صدر کسان بورڈ نے حالیہ اضافے کی بھرپور مذمت کی جس میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب تقریبن 5 روپے اور 2روپے 50پیسے فی لیٹر اضافے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ عوام دشمن فیصلہ واپس نہ لیا تو اس کی پوری قوت سے مزاحمت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  .چونیاں : محکمہ ریونیو کے ملازمین کی تنخواہوں میں عدلیہ ملازمین کے برابرکا اضافہ کیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker