تازہ ترینعلاقائی

کوئی محب وطن پاکستانی بھارت کو پسندیدہ ملک قرار نہیں دے گا، کسان بورڈ پاکستان

sardar zafarلاہور (پ ر) مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے ترجمان دفتر خارجہ معظم احمد خان کے اس بیان پر کہ بھارت کو جلد پسندیدہ ملک کا درجہ دے دیا جائے گا اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے فیصلے سے باز رہے۔ بھارت ہمارے دریاؤں کا پانی روک کر پاکستان کو بنجر بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے جب کہ ہمارے حکمران اسے تجارتی راہ داری اور پسندیدہ ملک قرار دینے کا فیصلہ کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام بنیادی مسائل کے حل تک بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہ کی جائے اور پاکستانی کاشت کاروں کو بھی وہ تمام سہولیات مہیا کی جائیں جو بھارت کے کسانوں کو حاصل ہیں۔ بصورت دیگر پاکستانی کاشت کار زندہ درگور ہو جائیں گے۔ حکومت نے اگر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو اس کے اس فیصلے کے خلاف پورے ملک میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت میں دراڑیں ڈالنے کی خواہش رکھنے والے مایوس ہونگے،چوھدری محمد یٰسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker