تازہ ترینعلاقائی

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہزاروں ٹیوب ویل بند ہو جائیں گے،کسان بورڈ

لاہور﴿پریس ریلیز﴾ کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین اور جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان روہاڑی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈیزل اور بجلی کی قیمتوںمیں اضافے کو کسا نوں کااستحصال قراردیتے ہوئے کہاہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہزاروں ٹیوب ویل بند ہو جائیں گے اور زرعی مشینری کا پہیہ جام ہوجائے گا ۔۔ انہوںنے کہاجب سے موجودہ حکومت نے اقتدارسنبھالاہے عوام کوکسی قسم کاکوئی ریلیف نہیںمل سکا۔ انہوںنے کہابجلی، گیس، پٹرولیم سمیت اشیائ خوردونوش کی قیمتوںمیںکمی کی بجائے مسلسل اضافہ کرکے عوام کوزندہ درگورکردیاگیاہے جبکہ حکمرانوں کے شاہانہ اخراجات اوران کیلئے جدیدہیلی کاپٹرزاورہوائی جہازخریدے جارہے ہیںیہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم کی بدترین مثال ہے۔ انہوںنے کہاعوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ،اووربلنگ ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے سخت پریشان ہیں حکومت نے تیل اورڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر کے مزیدان کی زندگیوںکو اندھیرے میںرکھنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ حکومت عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیناچاہتی ہے۔ ملک میںغربت، بے روزگاری کی وجہ سے آئے روز خودکشیاںہورہی ہیں، پٹرول، ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوںمیںہوشربااضافہ سے کسانوں کے مسائل میں بہت اضافہ ہو گا اورملک کی سب سے بڑی انڈسٹری زراعت تباہ ہو جائیگی۔ا اس وقت ملک کے ستر فی صد کسان مہنگائی اور ناکام حکومتی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں مگر ھکومت ان مظلوم کسانوں کی غیرت کو للکار کر سڑکوں پر آنے کیلیے مجبور کر رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button