تازہ ترینعلاقائی

ٹیوب ویلوں کیلیے فلیٹ ریٹ بحال ہونے تک کسان ٹیوب ویلوں کے بل ادا کرنا بند کردیں,صدرکسان بورڈ

لاہور(پریس ریلیز ) کسان بورڈ کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔صدرکسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران کسان کش پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ملک میں خوراک کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کے حالات بنائے جا رہے ہیں۔ہم حکمرانوں پر واضع کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر 850000 زرعی ٹیوب ویلوں کیلیے قابل برداشت فلیٹ ریٹ جاری کریں ۔کسان بورڈ نے ملک بھر میں فلیٹ ریٹ بحال کرنے کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے اور انکی بحالی تک کسان بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے۔قبل ازیں کسان بورڈ نے ملتان،خانیوال،اور لودھراں سے احتجاجی تحریک کا آغار کردیا ہے اور بہت جلد اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔اس سلسلے میں تمام صوبائی صدور کو آئیندہ کالائحہ عمل تیار کرنے کیلیے ھدایات جاری کر دی گئیں ہیں

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:سرکل پولیس کا کریک ڈائون ایک کلوسے زائد چرس برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker