تازہ ترینعلاقائی

پروفیسرغفوراحمد کی وفات پرکسان بورڈ کے مرکزی رہنماؤں کااظہارتعزیت

kissan boardلاہور ( پریس ریلیز ) جماعت اسلامی کے رہنمانائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کی وفات پر کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین ،سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی ،سینئر نائب صدر نثار احمد ایڈووکیٹ ،مرکزی نائب صدر سرفراز احمد خاں،جام حضور بخش ،خورشید احمد کانجو،ظہیر الدین چھٹہ ، صوبائی صدور کے پی کے عرفان اللہ خاں، صوبہ سندھ ڈاکٹر عبدالرزاق کھوسو،بلوچستان میر غلام رسول محمد شہی ،وسطی پنجاب چوہدری نور الہی تتلہ ،غربی پنجاب ڈاکٹر عبدالجبار چوہدری،شمالی پنجاب ڈاکٹر محمد نواز چھینہ ،جنوبی پنجاب ملک فیاض الحسن بھٹہ، سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان، رفیق بٹ،عرفان احمد بھٹی،محمد الطاف ہاشمی،فیاض احمد ،اور دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے انکے لیے دعائے مغفرت کی ہے ۔پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعاکرتے کہا ہے ادارہ کسان بورڈ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ مرحوم ایک محب وطن سیاستدان تھے اور ملکی تاریخ میں انکا کردار ایک درخشاں ستارے کی مانند ہے۔وہ مولانا مودودی کے دیرینہ ساتھی تھے اور انہوں نے اپنی ساری زندگی اللہ کے دین کی سربلندی کیلیے وقف کیے رکھی۔انکی وفات سے جماعت اسلامی ایک زیرک،مخلص،جرائت مند،نڈر،اور دیانتدار اور دین دار ساتھی سے محروم ہوگئی ہے انکا خلا بڑی مشکل سے پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker