تازہ ترینعلاقائی

قریب المرگ زراعت کو بچانے کیلیے تمام لوگ ذمہ داریاں پوری کریں،صدر کسان بورڈ

لاہور (پریس ریلیز) کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے قریب المرگ زراعت کی زبوں حالی کی طرف توجہ دلانے کیلیے قومی میڈیا،سیاسی،مذہبی،سماجی،ملکی رہنماؤں اور عوام کے نام کھلا خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی بلاجواز طویل لوڈ شیڈنگ،بجلی اور ڈیزل کی ہوش ربا قیمتوں کی وجہ سے ہزاروں ٹیوب ویل بند ہو رہے ہیں۔کم بارشوں اور انڈیا کی آبی جارحیت کی وجہ سے بھی فصلوں کیلیے پانی کی پچاس فی صد کمی ہے۔ اس وجہ سے امسال چاول ،گندم ،گناکے کاشتہ رقبہ میں پچیس فی صد کمی واقع ہوچکی ہے اور جو فصل بوئی جا چکی ہے اسے بھی کم پانی وجہ سے پیداوار میں کمی واقع ہونے کا سامنا ہے ۔ زراعت قریب المرگ ہے مگر حکمران طبقہ آ پس میں اقتدار کی لڑائی لڑنے اور لوٹ مار کرنے میں مصروف ہے ۔اورعدالتوں سے لڑ کر ملک میں انارکی پھیلا رہا ہے۔کسانوں کے مسائیل کی طرف کسی کی کوئی توجہ نہیں بلکہ حکمراں طبقہ کی شوگر ملوں،فلور ملوں،کاٹن ملوں،کھاد ملوں نے کسانوں کے اربوں روپے لوٹ کر انہیں کنگال بنا دیا ہے۔ملکی معیشت کی مضبوطی زرعی معیشت کی مظبوطی سے وابستہ ہے ۔کسان بورڈ پاکستان نے زراعت پیشہ آبادی کے مسائیل کو حکمرانوں تک پہنچانے کیلیے ،،کسان بچاؤ۔۔۔پاکستان بچاؤ،،تحریک کا آغاز کر دیا ہے ۔پہلے مرحلے میں 13,14,15نومبر 2012 کو اسلام آباد میں تین روزہ احتجاجی کیمپ لگا کر کسانوں کے مسائیل کو حکمرانوں تک پہنچایا جائیگا۔اس کام کے لیے تمام قومی میڈیا، سیاسی ،مذہبی،سماجی،اور کسان تنظیموں کو مظلوم کسانوں کی مدد کرکے دم توڑتی زرعی معیشت کو تباہی سے بچانا چاہیے۔انہوں نے وارننگ دی کہ اگر زرعی مسائل کی طرف فوری توجہ نہ دی گئی تو ملک خشک سالی کی وجہ ایتھوپیا اور صومالیہ کا منظر پیش کرے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو جلد ہی احتجاج کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلا دیا جائیگا ۔ سردار ظفر نے مسلم لیگ ،،ق،، اور جماعت اسلامی کی طرف سے کسانوں کی حمایت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور دیگر سیاسی جماعتوں اور خصوصن میڈیا سے اپیل کی کہ وہ بھی سڑسٹھ فی صد مظلوم کسانوں کی حمایت کرکے انکی دعائیں لیں۔مزید انہوں نے کہا کہ کیمپ کے پروگرامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے اور بارہ کمیٹیاں اس کیمپ کے انتظامات کیلیے دن رات عوام سے رابطہ کر کے کسانوں کو کیمپ میں شمولیت پر آمادہ کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔انشا ء اللہ یہ کیمپ پاکستاں میں کسانوں کی ملک گیر تحریک کیلیے سنگ میل اور نقطہ آغازثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت کی عمران خان اورقادری سے مذاکرات کے لئے مذاکراتی کمیٹیاں قائم کرنے کی منظوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker