تازہ ترینعلاقائی

نیشنل کسان موومنٹ نے کسان بورڈ پاکستان کے اسلام آ باد کے احتجاجی کیمپ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا

لاہور( پریس ریلیز) حکومت کی کسان دشمن اور زراعت کش پالیسیوں کے خلاف کسان بور ڈ پاکستان کی طرف سے چلائی جانے والی احتجاجی تحریک کے حوالے سے سیکر ٹری اطلاعات کسان بورڈ پاکستان حاجی محمد رمضان نے نیشنل کسان موومنٹ کے مرکزی چیرمین میجر ( ر) حبیب الر حمان میو ایڈووکیٹ سے ملاقات کر کے انہیں بتایا کہ حکومت کی کسان دشمن اور زراعت کش پالیسیوں کے خلاف کسان بورڈپاکستان نے احتجاجی تحریک کا آ غازکر دیا ہے ۔اس سلسلے میں تیرہ نومبر سے پندرہ نومبر تک اسلام آ باد میں احتجاجی کیمپ لگا کر حکمرانوں کو کسانوں کے مسائل سے آگاہ کیاجائے گا اور اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلا دیا جائے گا ۔ میجر حبیب الرحمان نے کسان بورڈ پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اسے کسان بورڈ کی طرف سے ایک بر وقت اقدام قراد دیااور کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے زراعت قریب المرگ ہو چکی ہے ، زرعی مداخل بجلی ، کھاد ، کیڑے مار ادویات اور تیل کی قیمتیں آ سمان کو چھو رہی ہیں ۔ جبکہ اجناس کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی حکومت کی اعلان کر دہ قیمت ایک سو ستر روپے فی من کسانوں کو قبول نہیں انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل کسان موومنٹ کے اراکین کسان بورڈ پاکستان کے احتجاجی کمیپ میں شریک ہوکر پورے پاکستان کے کسانوں کے مطالبات منوانے کے لئے کسان بورڈ کے شانہ بشانہ ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں  کیا مجھے ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرلینی چاہیے؟الطاف حسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker