تازہ ترینعلاقائی

دور دراز علاقوں سے کسانوں کے قافلے اسلام آ باد پہنچ گئے،کسان بورڈ

لاہور ( پریس ریلیز ) کسان بورڈ پاکستان کے جنرل سیکر ٹری ملک محمد رمضان روہاڑی نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ 13,14,15نومبر کو کسانوں کے مطالبات کے لئے اسلام آ باد میں اس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ جماعت اسلامی ، تحریک استقلال ، تحریک تکمیل پاکستان ، مسلم لیگ ق سمیت کئی سیاسی ، سماجی ، مذہبی پارٹیوں نے کسانوں کے مطالبات کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے میڈیا اور دیگر سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ بھی ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کے جائز مطالبات کے لئے انکی حمایت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے کسانوں نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کے لئے برا جوش و خروش پایا جاتا ہے اور دو ر دراز کے علاقوں سے کئی قافلے آ ج اسلام آ باد میں پہنچ جائیں گے ۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت گنے کا ریٹ 250 روپے فی من مقرر کرے گذشتہ سالوں کی رقوم شوگر ملوں سے ادا کروائی جائے ، بجلی اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں ۔تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ،تحریک تکمیل پاکستان کے صدر میجر ،،ر،، حبیب الرحمان میو نے احتجاجی کیمپ آنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ کئی دوسرے رہنما بھی کیمپ میں کسانوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کے نتیجے میں اگر حکومت نے ہمارے جائز مطالبات نہ مانے تو کسانوں کی تحریک کے اگلے پروگرام کا اعلان پندرہ فروری کو صدر کسان بورڈ سر دار ظفر حسین کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل:دریائے سندھ کے کٹاو سے بچاؤ کے لیے سیفٹی بند سست روری کا شکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker