علاقائی

لاہور:حکمران انڈیا سے بجلی خریدنے کی بجائے پانی کا مسئلہ حل کرائے۔صدر پاکستان کسان بورڈ

لاہور﴿پ ر ﴾ کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین اور جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان روہاڑی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈیزل اور بجلی کی قیمتوںمیں اضافے کو کسا نوں کااستحصال قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت عوام پرمہنگائی کے کوڑے درکوڑے برسارہی ہے ڈیزل کی قیمتوں میںاضافہ انسانی حقوق پرڈاکہ ہے۔ انہوںنے کہاجب سے موجودہ حکومت نے اقتدارسنبھالاہے عوام کوکسی قسم کاکوئی ریلیف نہیںمل سکا۔ انہوںنے کہابجلی، گیس، پٹرولیم سمیت اشیائ خوردونوش کی قیمتوںمیںکمی کی بجائے مسلسل اضافہ کرکے عوام کوزندہ درگورکردیاگیاہے جبکہ حکمرانوں کے شاہانہ اخراجات اوران کیلئے جدیدہیلی کاپٹرزاورہوائی جہازخریدے جارہے ہیںیہ پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم کی بدترین مثال ہے۔ انہوںنے کہاعوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اوراووربلنگ سے سخت پریشان ہیں حکومت نے گیس ،بجلی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر کے مزیدان کی زندگیوںکو اندھیرے میںرکھنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ حکومت عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیناچاہتی ہے۔ ملک میںغربت، بے روزگاری کی وجہ سے آئے روز خودکشیاںہورہی ہیں، پٹرول، ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوںمیںہوشربااضافہ سے کسانوں کے مسائل میں بہت اضافہ ہو گا ۔ اور کسانوں کی معشیت تباہ ہو جائے گی ۔پا کستان کی معیشت کادارومدارزراعت پرمنحصر ہے اگر حکومت نے کسانوں کے لئے مشکلات ہی پیدا کیں تو گنے ،چاول ،گندم ودیگرفصلوںکی پیداوارمیںکمی واقع ہوجائے گی جس کا سارانقصان ملک کے عوام پرپڑے گااورکثیرزرمبادلہ کاخرچ ہوگاجوکہ ملکی معیشت کیلئے زہرقاتل ہوگا ۔غذائی اشیائ کے ساتھ ساتھ کھادیں، بیج، زرعی ادویات، زرعی مشینری اورڈیزل مہنگاہونے سے ملکی زراعت کوناقابل تلافی نقصان اورکسان مفلوک الحال ہوگئے ہیںیوںملک کی سب سے بڑی انڈسٹری زراعت تباہی کے دھانے پرپہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا نے ہمارے دریائوں کے پانی پر ڈاکہ ڈال کر اتنی بجلی پیدا کی کہ اب وہ پاکستان کو بجلی دینے کی باتیں کر کے ہماری غیرت کو للکار رہا ہے۔حکمرانوں کو انڈیا سے بجلی لینے کی بجائے ہمارے غصب شدہ پانی کا مسئلہ حل کرانا چاہیئے حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف پیکج دے رہی ہے۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اس وقت ملک کے ستر فی صد کسان مہنگائی اور ناکام حکومتی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں مگر ھکومت ان مظلوم کسانوں کی غیرت کو للکار کر سڑکوں پر آنے کیلیے مجبور کر رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:تھانہ سٹی میں موٹر سائیکل چوری اور نوسر بازی کی وارداتوں میں اضافہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker