تازہ ترینعلاقائی

کسانوں کو کھاد کی ترسیل بروقت،: چودھری پرویزالٰہی

اسلام آباد﴿بیورو چیف﴾ پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سینئر وفاقی وزیر برائے صنعت چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ نے4 دسمبر کو 17 ہزار میٹرک ٹن سے زائد درآمدی کھاد ملک کے طول و عرض میںروانہ کی جو کہ گوا در پورٹ سے ایک دن میں کھاد کی ترسیل کا نیا ریکارڈ ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے این ایف ایم ایل کے عہدیداران کی کارکردگی کو سراہا اور انہوں نے ہدایت کی کہ بندرگاہ سے کسانوں تک کھاد کی بلاتعطل اور شفاف ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بروقت فراہمی کیلئے حکومتی مشینری دن رات کام کر رہی ہے، کھاد کی وافر مقدار میں دستیابی کیلئے حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں، کھاد فیکٹریوں کو گیس کی بحالی سے ملکی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس سے ناصرف کھاد کی ترسیل بہتر ہوئی بلکہ کھاد کے نرخ کم کرنے میں بھی مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ 9 لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کے فیصلے سے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی بیخ کنی ہوئی، نومبر میں 2 لاکھ ٹن سے زائد کھاد درآمد ہوئی جبکہ دسمبر کے آخر تک بقیہ درآمدی کھاد کا بیشتر حصہ ملک میں پہنچ جائے گا۔ سینئر وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت پاکستانی معیشت کا ایک اہم ستون ہے، ضرورت کی اس گھڑی میںہم کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںاور کھاد کی بروقت دستیابی کیلئے مشکل فیصلے بھی کرنا پڑے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker