تازہ ترینعلاقائی

پاکستان کسان موومنٹ نے کسان بورڈ کی بجلی کے خلاف چلائی گئی تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور (پریس ریلیز) پاکستان کسان موومنٹ کے مرکزی صدر میجر ،ر، حبیب الرحمان نے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین خان سے انکے دفتر میں ایک ملاقات میں انہیں اپنی تنظیم کی طرف سے بجلی کے بھاری بلوں کے بارے چلائی گئی تحریک کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ کسان بورڈ نے واپڈا کے مظالم کے بارے تحریک چلانے کا بروقت فیصلہ کیا ہے اور یہ نہ صرف ہر کسان بلکہ ہر شہری کے دل کی آواز ہے ۔ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین خاں نے کہا کہ پاکستان کے کسان زرعی ٹیوب ویل کے لیے بجلی کے وہ بدنصیب صارف ہیں جو اکیسویں صدی کی اذیت ناک لوڈشیڈنگ اور بجلی کے ناقابل ادائیگی بل ادا کرنے پر مجبور ہیں اور وہ اس بجلی کا بل بھی ادا کرتے ہیں جو وہ استعمال نہیں کرتے۔ یہ کسانوں کی معیشت پر ایک بہت بڑا ڈاکہ ہے۔، ہمارے کسان کی معیشت روزبروز کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ مظلوم کسان اب تک اپنے جانور، زیور اور گھر کی دیگر قیمتی اشیا فروخت کر کے بل ادا کر رہا ہے لیکن اب اس کی معاشی بدحالی کی وجہ سے اس میں بجلی کے اوور بل جمع کرانے کی سکت نہیں ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ، الیکٹرسٹی ڈیوٹی اور دیگر نام نہاد چارجز فوری ختم کیے جائیں۔انہوں نے کہا اس وقت کسان بورڈ کی واپڈا کے خلاف تحریک کو پورے ملک میں پھیلانے کیلیے ہمارے مرکزی اور صوبائی رہنما جگہ جگہ دورے کر رہے ہیں۔ کسان بورڈ پاکستان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ پنجاب بھر کے کاشت کاروں کو فوری طور پر بلوچستان کی طرز پر قابل ادائیگی فلیٹ ریٹ کے تحت بجلی فراہم کرے بصورت دیگر کاشت کار بجلی کا بل ادا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔۔ اگر حکومت وقت نے ہماری بات پر عمل درآمد کیا تو حالات پرسکون رہیں گے بصورت دیگر حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی

یہ بھی پڑھیں  جسٹس تصدق جیلانی قائم مقام چیف الیکشن کمیشنر بن گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker