تازہ ترینعلاقائی

پنجاب میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں ٹیوب ویل بند

لاہور ﴿ پ ر﴾ کسان بورڈ غربی پنجاب کے صدر چوہدری عبد الجبار، جنوبی پنجاب کے صدر فیاض الحسن بھٹہ اور وسطی پنجاب کے نور الہی تتلہ ،جنرل سیکرٹری سردار محمد اشفاق ڈوگر شمالی پنجاب کے ڈاکٹر محمد نواز چھینہ نے کہا بجلی اورڈیزل کی ہوش ربا قیمتوں اور بجلی کی طویل لوڈ شیدنگ سے ہزاروں ٹیوب ویل بند ہو چکے ہیں جس وجہ سے پانی کی شدید کمی کا شکار ہو کر پنجاب بنجر بن رہا ہے ۔کئی جگہ پر بیس بیس گھنٹے بجلی بند ہونے سے ٹیوب ویل بند پڑے ہیں اور کھڑی فصلیں چاول ،کپاس،کماد سبزیات سوکھ رہی ہیں۔کالاباغ ڈیم بنائے بغیر پاکستان میں پانی اور بجلی کی کمی کو پورا کرنا ناممکن ہے اس لیے حکمران فوری طور پر کالاباغ ڈیم سمیت دوسرے ڈیم تعمیر کریں اور انڈیاکی آبی جارحیت کو بند کرائیں۔انہوں نے کہا کہ کنگن پور،منڈی بہا الدین میں کسان بورڈ نے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں کے پروگرام کو آخری شکل دے دی ہے جلد ہی احتجاج کا دایرہ پورے پنجاب میں پھیلا دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  گلوکارہ شاہدہ منی نے نعتیہ آڈیوالبم کے وڈیو تیارکرلیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker