تازہ ترینعلاقائی

کسان بورڈ پاکستان نےڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

لاہور﴿پ ر﴾ صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین نے تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر رد عمل ظاہر کر تے کہا ہے کہ ڈیزل اور بجلی کی قیمتوںمیں اضافے کو کسا نوں کااستحصال قراردیتے ہوئے کہاہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہزاروں ٹیوب ویل بند ہو جائیں گے اور زرعی مشینری کا پہیہ جام ہوجائے گا ۔حکومت نے تیل اورڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر کے مزیدان کی زندگیوںکو اندھیرے میںرکھنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ حکومت عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیناچاہتی ہے۔ ملک میںغربت، بے روزگاری کی وجہ سے آئے روز خودکشیاںہورہی ہیں، پٹرول، ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوںمیںہوشربااضافہ سے کسانوں کے مسائل میں بہت اضافہ ہو گا اورملک کی سب سے بڑی انڈسٹری زراعت تباہ ہو جائیگی۔مہنگائی کا سونامی زرعی معیشت کا بیڑہ غرق کر دے گا اور پوری معیشت تباہ ہو جائے گی۔ اس وقت ملک کے ستر فی صد کسان مہنگائی اور ناکام حکومتی پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں مگر حکومت ان مظلوم کسانوں کی غیرت کو للکار کر سڑکوں پر آنے کیلیے مجبور کر رہی ہے ۔ ملک بھر کے ہزاروں کسانوں نے مجھے تیل پر تحریک شروع کرنے کا کہا ہے ،انشائ اللہ جلد ہی صوبائی اور مقامی تنظیموں کے مشورہ سے آئیندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے کروڑوںکسان تیل ،بجلی،اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت کاشہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے ہٹانے کافیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker