پاکستانتازہ ترین

دریائے سندھ پرنیموبازگو اور چوتک ڈیمزکی ناجائز تعمیر و تکمیل ہے، کسان بورڈ

لاہور ﴿پ ر﴾ صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے بھارت کی طرف سے دریائے سندھ پر نیموبازگو اور چوتک ڈیمز کی ناجائز تعمیر و تکمیل اور اس حوالے سے حکومت پاکستان کی مجرمانہ غفلت اور اس کے نتیجے میں پاکستانی زراعت کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر آج مورخہ 4ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ لاہور میں رٹ پٹیشن دائر کر دی۔
کسان بورڈ پاکستان کی طرف سے مرزا عبدالخالق ایڈووکیٹ نے وزارت پانی و بجلی اور وزارت خارجہ کو عدالت عالیہ میں طلب کرنے کی درخواست کی اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ حکومت پاکستان کی اس مجرمانہ خاموشی اور بھارت کی طرف سے پاکستان کی زرعی زمینوں کو بنجر بنانے اور بھارتی آبی جارحیت اور ڈیموں کی ناجائز تعمیر کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کرنے والے حکومتی اہلکاروں سے جواب طلب کیا جائے اور اس غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور حکومت پاکستان کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ اس اہم قومی ایشو کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر جائے۔ پاکستان کو بنجر بنانے اور پاکستانی زراعت کو تباہ کرنے کے مذموم ارادوں سے بھارت کو باز رکھا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان ہائیکورٹ نے شاہ زین بگٹی سمیت مہاجرین کو مرحلہ وارڈیرہ بگٹی جانے کی اجازت دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker