پاکستانتازہ ترین

کسان بورڈ پنجاب نے13نومبرکے اسلام آباد کے احتجاجی دھرنے میں شمولیت کااعلان کردیا

لاہور(پ ر)کسان بورڈ وسطی پنجاب کی جنرل کونسل کا جلاس زیر صدارت چوہدری نور الٰہی تتلہ ایڈووکیٹ صدر وسطی پنجاب منصورہ ہیڈکوارٹر میں ہوا۔اجلاس میں سردار ظفر حسین صدر کسان بورڈ پاکستان نے بطور خاص شرکت کی۔اجلاس میں محمد اشفاق ڈوگر جنرل سیکرٹری،حسن جاوید چٹھہ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل،ڈاکٹر محمد نوازچھینہ صدر شمالی پنجاب کے علاوہ وسطی پنجاب کے اضلاع قصور ،لاہور،شیخوپورہ،ننکانہ،گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ ،نارووال،گجرات،اور منڈی بہاؤالدین کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس 2گھنٹے تک جارہ رہا۔جنرل کونسل کے اجلاس میں گزشتہ روز مرکزی مجلس عامہ کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں متفقہ قرار داد منظور کی گئی کہ اگر پنجاب حکومت نے گنے کا ریٹ280روپے مقرر نہ کیا تو پنجاب کے کسان گنے کو جلادیں گے اور شوگر ملزمافیا کی ملیں بھی راکھ بن جائیں گی۔خادم اعلیٰ ظالم اعلیٰ نہ بنے ورنہ اسمبلی ہال و وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں کسانوں کی قاتل ہیں زرعی موٹرز اور بجلی کی قیمتوں میں بلوچستان والی پالیسی پنجاب میں بھی اپنائی جائے۔ امتیازی سلوک کی قبول نہیں کریں گے۔دھان کپاس کی امدادی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔پنجاب حکومت صوبے میں شہنشاہی،آمرانہ نظام چلانا چاہتے ہیں۔رائے ونڈ کے محلات میں رہنے والون کو آرام کی نیند نہیں سونے دیں گے۔گنے کاریٹ واپس نہ لیا گیا تو پنجاب جام کردیں گے۔13نومبر سے15نومبر تک اسلام آباد میں پاکستان کے کسان کسیاں،دانتریاں،حقے لے کرہزاروں کی تعداد میں اکھٹے ہوکر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اوباما کی کامیابی پر امریکی ریاستوں سمیت پاکستان میں بھی جشن کا سماں ہے..!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker