تازہ ترینعلاقائی

کسان بورڈ ضلع قصور کے اجلاس میں کراچی میں رینجر کا لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کا خیر مقدم

بھائی پھیرو(نامہ نگار) کسان بورڈ ضلع قصور کے اجلاس میں کراچی میں رینجر کا لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کا خیر مقدم ۔پولیس کی سرپرستی میں پنجاب کے لینڈ اورقبضہ مافیا نے سرکاری اور غریب لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کرکے ہزاروں خاندانوں کو کنگال کر دیاہے۔ رینجر پنجاب میں بھی کاروائی کرے۔کسان بورڈ ضلع قصور کا اجلاس صدر ضلع چوہدری رحمت اللہ منہیس کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پنجاب کے سب سے بڑے قبضہ گروپ المعروف :ایس پی گروپ :کے ستائے درجنوں مظلوم کاشتکاروں نے شرکت کی اجلاس کے بعد کسان بورڈ کے ترجمان سابق ناظم چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ کسان بورڈ نے کراچی میں لینڈ مافیا کے آپریشن کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب میں بھی لینڈ مافیا نے کھربوں روپے کی لاکھوں ایکڑ اراضی پر قبضے کر رکھے ہیں ۔ہیڈ بلوکی کے پانڈ ایریا کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر یہاں کے سب سے بڑے قبضہ گروپ نے قبضہ جما رکھا ہے ،پولیس کی سرپرستی میں کام کرنے والا علاقے کے سب سے بڑا قبضہ گروپ :ایس پی گروپ : پنجاب کا سب سے بڑا قبضہ گروپ بن چکا ہے اور اس میں پولیس کے بڑے بڑے ریٹائرڈ افسر شامل ہیں یہ گروپ دن دیہاڑے غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضے کر لیتا ہے۔کئی خاندان کنگال ہو کر فاقوں کا شکار ہو چکے ہیں اور کئی متاثرہ لوگ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر چکے ہیں۔اس گروپ نے اربوں روپے کی سرکاری محکموں کی زمینیں بھی ہڑپ کر رکھی ہیں۔مقامی پولیس اس گروپ کی سرپرست بن کر اسکا تحفظ کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اس گروپ کے رانا فیاض احمد خاں نے گزشتہ دنوں دن دیہاڑے میری دس ایکڑ زمین پر ناجائز قبضہ کیا مگر دو ماہ گزر جانے کے باوجود پولیس نے اس قبضہ گروپ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع قصور: ایس پی گروپ :کے ستائے ہزاروں افراد کسان بورڈ پاکستان کی کسان راج تحریک میں شامل ہوکر احتجاج کریں گے۔انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ہیڈ بلوکی کی محکمہ انہار اور محکمہ اوقاف کی اربوں کی زمینوں پر ناجائز قابض ایس پی گروپ کی تحقیقات کرائیں،کراچی کی طرح پنجاب میں بھی رینجر اور فوج سے کاروائی کرواکر کھربوں روپے کی سرکاری زمینوں کو واگزار کرائیں اور یہ کیس نیب کو دیں۔کسان بورڈ کے رہنما نے کہا کہ وہ قبضہ گروپوں کے خلاف تحریک چلائیں گے۔[starlist][/starlist]

یہ بھی پڑھیں  سرگودھا:تیزاب سےجھلسنے والی نرس کی حالت تویشناک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker