تازہ ترینعلاقائی

فیول چارجزوصول کرنے پرکاشتکاروں کا احتجاج، فیصل آباد روڈ بلاک

لاہور ﴿ پ ر ﴾ حکم امتناعی کے باوجود واپڈ ا کے فیول چارجز وصول کرنے ،شوگر ملوں کے واجبات ادا نہ کرنے اور گندم کی خریداری شفاف طریقے سے نہ کرنے کے خلاف آج ہزاروں کاشتکار شاہ کوٹ کے نزدیک فیصل آباد روڈ پر جمع ہو گئے , روڈبلاک کر کے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک پر دھرنا دیا مظاہرے کی قیادت کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر سر فراز احمد خاں ،صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد اشفاق ڈوگر ، ضلعی صدر سرور بھٹی نے کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر ، کتبے اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے ۔اور وہ حکومت کی کسان کش پالیسوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کر رہے تھے ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کسان بورڈ پاکستان کے نائب صدر سر فراز احمد خاں اور کسان بورڈ کے دیگر رہنمائوں نے کہا کہ واپڈا نے فیول چارجز کے نام پر کسانوں اور پبلک کا کچومر نکالنا شروع کر رکھا ہے ۔ ہدیٰ شوگر مل ، حسیب وقاص شوگر مل سمیت پنجاب کی تمام ملوں نے کسانوں کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں مگر حکمران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔اگر فیول چارجز ختم نہ کئے گئے، اور شوگر ملوں کے واجبات چند دنوں کے اندر ادا نہ کئے گئے اورگندم کی خریداری شفاف طریقے سے نہ کی گئی تو مظاہروں کا سلسلہ پورئے پنجاب میں پھیلا دیں گے ۔ مظاہرے میں رائے شاہد کبیر کھرل ، آصف بھٹی ، حسن جاوید سمیت دیگر کسان بورڈ کے مقامی تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی یہ مظاہرہ کئی گھنٹے تک فیصل آباد روڈ پر جاری رہا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button