تازہ ترینعلاقائی

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے،سردارظفرحسین

لاہور ﴿پ ر ﴾ کسان بورڈکے مرکزی صدر سردار ظفر حسین اور جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان روہاڑی نے بجلی کی قیمتوں میں بارہ فی صد اضافے کی سمری پر وزیر اعظم کے دستخط کر نے پر پر اپنا رد عمل ظاہر کر تے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کا ایک ظالمانہ اقدام قرار دیتے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں حکومت نے،گیس،کھاد، چینی ا ور تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر کے عوام کی جیبوںپر اربوں کا ڈاکہ ڈالا۔ اور اب خاموشی سے زراعت ،صنعت ،اور عوام کے استعمال میں آنے والی بجلی کی قیمتوں میں بارہ فی صد اضافہ کر کے کسانوں،مزدوروں،اور عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لینا چاہتی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے کے بعد ہزاروں ٹیوب ویل بند ہو جائیں گے اور زرخیز زمینیں بنجر ہوکر صحرا کا منظر پیش کریں گی ۔حکومت کے ان کسان کش اقدامات سے زراعت تباہ ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران پیپلز پارٹی اپنے آپ کو مزدور دوست پارٹی کہتے نہیں تھکتی مگر یوم مئی کے مزدوروں کے عالمی دن کے موقعے پر موجودہ حکمرانوںنے مزدوروں ،کسانوں ،اور عوام کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیکر ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو عوام سے کوئی سروکار نہیں بلکہ اپنی عیاشیوں اور لوٹ مار کیلیے عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ کر ،،بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست ،،کے مصداق اپنی تجوریاں بھرنے اور عوام کی جیبیں کترنے سے غرض ہے ،کسان بورڈ حکومت کے ان کسان کش،عوام کش اور مزدور کش اقدامات کی پر زور مذمت کر تے انہیں واپس لینے کا مطالبہ کرتاہے۔ انہوں نے مزدوروں اور کسانوں سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حکمرانوں کے عوام دشمن فیصلے کے خلاف متحد ہوکر سراپا احتجاج بن جائیں

یہ بھی پڑھیں  ٹرمپ کی نئی دھمکی اورپاکستانی تھالِ سیاست کے بیگن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker