تازہ ترینعلاقائی

بجٹ میں کسانوں اور زراعت کو نظر انداز کیا گیا۔ کسان بورڈ آف پاکستان

لاہور ﴿پریس ریلیز﴾ 1184ارب روپے کے خسارے کا بجٹ ملک کے لیے وبال جان بن جائے گا۔مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے بجٹ 2012-13کے حوالے سے اپنا فوری رد عمل دیتے کہا کہ ضسارے کا بجٹ سارا سال عوام اور کسانوں کا خون نچوڑتا رہے گا ۔۔ دنیا کے تمام ممالک میں زراعت کو سب سڈی دے کر اس سے بہتر نتائج حاصل کیے جاتے ہیں جب کہ ملک عزیز میں زراعت کا گلا گھونٹ کر سب سڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔ نتائج مثبت کی بجائے منفی رجحان اختیار کریں گے اور عوام مزید بدحالی کا شکار ہوں گے۔ کسان بورڈ پاکستان حکمرانوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں مشورہ دیتا ہے کہ۔ بھارت اور دوسرے ممالک کی طرح زرعی مداخل پر سب سڈی بحال کی جائے تاکہ ملک میں فوڈ آئٹم سستے داموں دست یاب ہو سکیں۔ صدر نے کہا کہ بجٹ کسان دشمن ،زراعت دشمن ہے اس پر تفصیلی رد عمل کسان بورڈ کے ماہرین زراعت اور ماہرین معاشیات کے اجلاس کے بعد مشورہ سے کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button