پاکستانتازہ ترین

عوامی،سماجی،سیاسی اور کاشت کار حلقوں نے بجٹ کو عوام دشمن اور کسان دشمن قرار دے دیا، کسان بورڈ پاکستان

لاہور(پ ر)عوامی ،سماجی ،سیاسی اور کاشت کار حلقوں نے بجٹ کو عوام دشمن اور کسان دشمن قرار دے دیا ۔ مراعات یافتہ طبقے کو نوازا گیا جبکہ غریبوں اور کسانوں کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے بجٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ ماضی کی طرح الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے ۔ غریبوں کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ لگثری گاڑیوں پر ٹیکس کی چھوٹ دے کر مراعات یافتہ طبقے کو نوازا گیا ۔ کسانوں کے لئے بجلی کھاد اور ڈیزل پر سبسڈی نہ دے کر اورپانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بڑے ڈیم کے لئے رقم نہیں رکھی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مشورے کے بعد بجٹ پر تفصیلی رد عمل دینے کے لئے ماہرین کا ہنگامی اجلاس بلا لیا گیا ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:مسلح افراد گن پوائنٹ پر تین نوجوان لڑکیوں کو اغوا کرکے لے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker