پاکستانتازہ ترین

بھارت کی طرف سے ڈیموں کی ناجائز تعمیر کے حوالے سے کسان بورڈ کی رٹ قابل سماعت قرار دے دی گئی

لاہور (پ ر)لاہور ہائی کورٹ نے بھارت کی طرف سے دریائے سندھ اور اس کے معاون دریا پر نیموبازگو اور چوتک ڈیم کی ناجائز تعمیر کے خلاف کسان بورڈ پاکستان کی رٹ کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وزارت خارجہ پانی و بجلی کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔
کسان بورڈ پاکستان کے کونسل مرزا عبدالخالق ایڈووکیٹ نے ابتدائی سماعت میں عدالت عالیہ سے درخواست کی وہ اس اہم قومی ایشو کے حوالے سے وزارت خارجہ پانی و بجلی اور ارسا حکام کی غفلت کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان اور عالمی ثالثی عدالت سے رجوع نہ کرنے کے مرتکب افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے اور حکومت پاکستان کو کہا جائے کہ وہ فوری عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرے۔ حکومت کی مجرمانہ خاموشی اور قومی اداروں کی اس اکھاڑ بچھاڑ کی وجہ سے بھارت اس سے قبل بھی دریائے جہلم چناب پر متعدد ڈیم تعمیر کر چکا ہے۔ مزید برآں بھارت کی آبی جارحیت نے پاکستان کی زرعی زمینوں کو بنجر بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کسان بورڈپاکستان کےصدرسردارظفرحسین کااحتجاجی جلوس اوردھرنوں میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker