تازہ ترینعلاقائی

لاہور:گندم کی قیمت میں 150روپے فی من اضافہ قابل ستائش ہے،کسان بورڈ پاکستان

لاہور (پ ر) مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے گندم کی امدادی قیمت 1200روپے فی من مقرر کیے جانے اور بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز پر سب سڈی بحال کرنے کے عمل کو قابل ستائش قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان کی طرح دوسرے صوبوں میں بھی زرعی ٹیوب ویل پر سب سڈی دے کر کسان دوستی کا ثبوت دے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کاشت کار بلوچستان کا ہو یا سندھ، پنجاب خیبر پختون خواہ کا انھیں ایک جیسے مسائل درپیش ہیں۔ انھوں نے کاشت کاروں کو تاکید کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کریں تاکہ ملک کو خوراک میں خود کفیل بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں  بدین:ڈپٹی کمشنرنے محمد موسیٰ جونیجو میں بایو گئس پلانٹس کاافتتاح کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker